واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد ایک اہم بیان دیتے ہوئے اس جنگ کو ختم کرانے کا عندیہ دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن واستحکام چاہتا ہے اوراگردونوں ممالک راضی ہوں تو وہ ذاتی طورپرثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی دہائیوں سے تعلقات پیچیدہ رہے ہیں تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں۔
ان کے مطابق، یہ جنگ میرے لیے ختم کرانا بہت آسان ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک خود امن کی راہ اختیار کریں تاکہ پائیدار استحکام قائم ہو۔”
مزید پڑھیں: جارحیت پر پاکستان دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا، فیلڈ مارشل
امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سفارتی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ آیا واشنگٹن خطے میں ایک بار پھر فعال کردارادا کرنے جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرامریکہ واقعی ثالثی کی پیشکش پر عمل کرتا ہے تو یہ پاک افغان تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔