اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیا کے شہریوں کے لیے فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔
روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی سربراہی میں سیاحت سے متعلق اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ سہولت مستقبل قریب میں شروع کی جا رہی ہے۔
تینوں ممالک کے شہری مستقبل قریب میں روس کا سفر بغیر ویزا کے کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق اس پالیسی پر عملدرآمد کے لیے انتظامی اقدامات تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ روس نے جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائشیا سے ویزا فری سہولت آخری مراحل میں ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: سعودی حکومت کا بڑا اعلان ، تمام ویزا ہولڈرز کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت
روس کے اعلان کا مقصد بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینا اور ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔