بیجنگ(روشن پاکستان نیوز)چین کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کے روز خبر دی ہے کہ چین کے شہر سوزو میں ایک ہائی وے کا کچھ حصہ منجمد ہونے کے بعد 100 سے زائد کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد شدید موسمی حالات کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوزو انڈسٹریل زون ٹریفک پولیس نے اپنے وی چیٹ اکائونٹ پر کہا کہ تین افراد زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جبکہ چھ کو معمولی خراشیں آئیں۔