جمعرات,  02 اکتوبر 2025ء
متحدہ عرب امارات کا ویزا قوانین میں ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان

دبئی(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات نے ویزا قوانین میں اہم ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔

یو اے ای کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 4 نئے وزٹ ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ، ایونٹس، کروز شپس اور لیژر بوٹس کے شعبوں کے لیے خصوصی ویزے شامل ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی بیوہ یا مطلقہ خواتین کو ایک سالہ رہائشی پرمٹ دیا جائے گا جس کی تجدید بھی ہو سکے گی۔

اتھارٹی نے مزید بتایا کہ وزٹ ویزا اب دوست یا رشتہ دار کے لیے بھی جاری ہو سکے گا، جس میں کفیل کو اپنی آمدنی کی بنیاد پر تیسرے درجے تک کے رشتہ دار یا دوست کو بلانے کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملہ: یو اے ای کے صدر دوحا پہنچ گئے، محمد بن سلمان کی آمد متوقع، وزیراعظم ہنگامی دورے پر روانہ

بزنس ایکسپلوریشن ویزے کے لیے مالی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے ، اس کے علاوہ ٹرک ڈرائیور ویزا کے لیے کفیل کی موجودگی کے ساتھ ساتھ صحت اور مالی ضمانتیں بھی لازمی قرار دی گئی ہیں۔

اسی طرح ایک سالہ انسانی بنیادوں پر ایک سالہ رہائشی پرمٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے مخصوص شرائط کے تحت بڑھایا جا سکے گا۔

مزید خبریں