منگل,  23  ستمبر 2025ء
بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

غزہ(روشن پاکستان نیوز) بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

لکسمبرگ، بیلجیم اور مالٹا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بیلجیم کے وزیر اعظم نے غزہ تک مکمل اور آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیر اعظم بیلجیم نے کہا کہ غزہ کا بحران دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

وزیر اعظم لکسمبرگ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل ہی امن کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

مالٹا کے وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا حماس کی فتح کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی جارحیت میں شدت، غزہ میں مزید فوجی دستے داخل، تازہ کارروائیوں میں 68 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ رواں ہفتے فرانس، برطانیہ ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ پرامن مستقبل کے لیے فلسطینی ریاست کو شراکت داری کی پیشکش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں مسلسل غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور غزہ میں جاری حملوں نے لاکھوں افراد کو بے گھر اور ہزاروں شہریوں کو قتل کیا ہے، یہ سب اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

مزید خبریں