کابل(روشن پاکستان نیوز) بگرام ایئر بیس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر افغان حکومت کا ردعمل آ گیا۔
افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں۔ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی ناقابل عمل ہے۔ افغانستان اور امریکا کو فوجی مداخلت کے بغیر روابط رکھنے چاہئیں۔
افغان حکومت نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ افغانستان نے اپنی سرزمین پر کبھی بیرونی افواج کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دورہ برطانیہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بگرام ایئربیس امریکی فوج کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ چین کے اُس علاقے سے محض ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے جہاں جوہری ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا میں ٹک ٹاک سے پابندی کب ختم ہوگی؟صدر ٹرمپ نے بتادیا