جمعه,  19  ستمبر 2025ء
امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

غزہ(روشن پاکستان نیوز)  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔

پاکستان نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور نہ ہونے کو افسوسناک اور سیاہ لمحہ قرار دے دیا، امریکا کی جانب سے غزہ میں فوری اورغیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا گیا۔

پاکستان سمیت 10 غیر مستقل رکن ممالک نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد پیش کی تھی، غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قراردادکے حق میں 14ممالک نے ووٹ دیا،کوئی غیرحاضرنہیں رہا۔

غزہ سے متعلق قراردادمیں فوری جنگ بندی،محفوظ اوربلارکاوٹ امدادکی رسائی کامطالبہ کیاگیا، سلامتی کونسل میں امریکی نمائندہ نے کہا کہ غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی سے متعلق قرارداد ناقابلِ قبول ہے۔

حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی گئی، حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکا برابر کا شریک ہے، اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ غزہ میں صیہونی فوج کی جارحیت روکی جا سکے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں نسل کشی ، اسپین نے اسرائیل کیساتھ ہتھیاروں کی بڑی ڈیل منسوخ کر دی

پاکستان نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور نہ ہونے کو افسوسناک اور سیاہ لمحہ قرار دیا، پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ سے متعلق قرارداد منظور نہ ہونا افسوسناک ہے،غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور نہ ہونا تاریک لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کا مقصدغزہ میں انسانی بحران کوحل کرناتھا،اراکین کی اکثریت نے غزہ میں قتل عام روکنے کی بات کی،ویٹو کی وجہ سے سلامتی کونسل قراردادمنظورنہیں کرسکی،عاصم افتخار نے کہا کہ کونسل کوکارروائی سے روکنے پرمعذرت کی جانی چاہیے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ کونسل کوکارروائی سے روکنے والوں کو اپنے موقف پر نظرثانی کرنی چاہیے،غزہ میں روزانہ شہریوں کوشہید کیا جارہاہے، بچے بھوک سے مررہے ہیں،اسرائیل نے حملوں میں اسپتالو ں کوبھی نہ چھوڑا، پاکستان آزادفلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید خبریں