لندن(روشن پاکستان نیوز) لندن ہائیکورٹ نے ایک پناہ گزین کی ملک بدری کے عمل کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق عدالت نے حکم جاری کیا کہ متعلقہ پناہ گزین کو فی الحال برطانیہ سے فرانس واپس نہ بھیجا جائے۔
یہ فیصلہ برطانیہ اور فرانس کے درمیان پناہ گزینوں کی واپسی کے معاہدے کے تناظرمیں سامنے آیا ہے، جس کے تحت مخصوص حالات میں پناہ گزینوں کو برطانیہ سے فرانس منتقل کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک پناہ گزین کو ملک بدری سے تحفظ حاصل رہے گا۔
مزید پڑھیں: لندن: برطانیہ میں نئی قوم پرستی کی لہر، غیر ملکیوں کے خلاف سخت قوانین کا مطالبہ، لاکھوں افراد کا مظاہرہ
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام برطانیہ کی موجودہ امیگریشن پالیسی اور اس پر بڑھتی تنقید کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔