اتوار,  14  ستمبر 2025ء
قطر پر حملے سے ٹرمپ ناخوش ہیں لیکن اسرائیل سے تعلقات بہت مضبوط ہیں: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطرمیں حالیہ واقعات پر صدر ٹرمپ ناخوش ہیں، اسرائیلی حملے سے مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں، مگر اس صورتحال سےاسرائیل سے تعلقات  پر اثر نہیں پڑےگا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کے اسرائیل سے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور  رہیں گے، کئی ممالک قطر میں پیش آئے واقعے پر ناراض ہیں، ہم قطر میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہیں ہو رہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق توجہ اس بات پر ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے، قطر  پر حملے کے اثرات سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم سے بات کروں گا، ٹرمپ یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کا خاتمہ چاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں حماس کا خطرہ نہ رہے اور اگلےمرحلے کی طرف بڑھیں، اگلامرحلہ غزہ کی تعمیرنو اور سکیورٹی دینا ہے۔

مارکو روبیو نے غزہ پر حملے میں امریکی حمایت ہونےکا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کو ردعمل سے خبردار کیا تھا، اسرائیل کا ردعمل انہی فیصلوں کا نتیجہ ہے، فلسطینی ریاست کی عالمی حمایت پر اسرائیل کی سخت پالیسی سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے ایک فلسطینی بچہ شہید، اسرائیلی جارحیت کا شرمناک ریکارڈ

مزید خبریں