غزہ(روشن پاکستان نیوز) شمالی غزہ میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج کا ٹینک زیرزمین نصب دھماکہ خیزمواد سے ٹکرا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکزپرقبضے کی غیرقانونی مہم جاری ہےاس منصوبے کے تحت اب تک 50 سے زائد عمارتیں مکمل طورپرتباہ کی جا چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پرمزید کارروائیوں اور بمباری کے عندیے دیے ہیں، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ادھرمقبوضہ بیت المقدس میں بھی صورت حال تشویشناک ہو گئی ہے، جہاں دوافراد نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک اورمتعدد کوزخمی کردیا۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ دونوں حملہ آوروں کا تعلق مغربی کنارے سے تھا اورانہیں موقع پرہی گولی مارکرہلاک کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے ایک فلسطینی بچہ شہید، اسرائیلی جارحیت کا شرمناک ریکارڈ
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظرشہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی کارروائیوں پرخاموش عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔