هفته,  06  ستمبر 2025ء
برطانیہ میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کا پلانٹ بند
ویرات کوہلی اور ایس ایم دھونی کو یوراج سنگھ سے کیا خوف تھا؟ والد کا بڑا انکشاف

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں فلسطینی حمایتی گروپ کی جانب سے احتجاج کے بعد اسرائیلی ہتھیار بنانے والی کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا۔

برطانوی اخبار ”دی گارجین“ کے مطابق اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی ایلبٹ سسٹمز کی برطانیہ کے شہر بریسٹول میں واقع فیکٹری بند کر دی گئی ہے۔ یہ وہی فیکٹری ہے جسے فلسطین ایکشن نامی گروپ نے متعدد بار اپنے احتجاجی مظاہروں اور براہ راست کارروائیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ تنصیب ایزٹیک ویسٹ بزنس پارک میں قائم تھی، جہاں گزشتہ ماہ یکم جولائی کو بھی فلسطین ایکشن نے احتجاج کیا تھا۔ چند روز بعد برطانوی حکومت نے اس گروپ پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگا دی۔

ایلبٹ سسٹمز اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی ہے جو اسرائیلی فوج کو ڈرون اور دیگر جنگی ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے، جنہیں غزہ پر حملوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بیلجیئم کا بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ، اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق فیکٹری پر اب سناٹا طاری ہے اور صرف ایک سیکیورٹی گارڈ موجود پایا گیا۔ کمپنی نے بندش پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

پچھلے سال کمپنی کو برطانیہ میں 4.7 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا، جب کہ اس سے پچھلے سال منافع تھا۔ فلسطین ایکشن نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد اپنی مہم تیز کر دی تھی۔

مزید خبریں