میڈرڈ(روشن پاکستان نیوز) اسپین میں کمپیوٹر سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث ہائی اسپیڈ ٹرینوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، جس کے باعث میڈرڈ سے آنے اور جانے والی درجنوں ٹرینوں کی روانگی اور آمد میں تاخیر ہوئی۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ خرابی ریلوے کے مرکزی نیٹ ورک میں پیش آئی جس نے ٹرینوں کی شیڈولنگ اور ٹریکنگ کے نظام کو متاثر کیا۔
نظام کی خرابی کے باعث ٹرین آپریٹرزکومینوئل طریقے سے گاڑیوں کی نقل وحرکت کنٹرول کرنا پڑی، جس سے کئی گھنٹوں تک ٹرین سروس جزوی طورپرمعطل رہی۔
میڈرڈ کے مرکزی اسٹیشن پربڑی تعداد میں مسافر پھنسے رہے، متاثرہ مسافروں نے ٹرین سروس انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے شکایت کی کہ انہیں بروقت اطلاع نہیں دی گئی اور متبادل سفری سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں: پرتگال میں کیبل ٹرین کے حادثے میں 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ریلوے حکام کے مطابق تکنیکی ٹیم نے فوری طورپرسسٹم کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے اوربیشترخدمات بحال کر دی گئی ہیں تاہم مکمل نظام کی بحالی میں مزید چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسپین کی ہائی اسپیڈ ٹرین سروس دنیا کی تیز ترین اورمنظم ریلوے سروسزمیں شمارہوتی ہے اور معمولی خرابی بھی بڑے پیمانے پراثرڈالتی ہے۔