واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں حالیہ فوجی پریڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریب شاندار اورمتاثرکن تھی جس سے چین نے اپنی عسکری طاقت کا بھرپورمظاہرہ کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی امورپرگفتگو کرتے ہوئے کئی اہم معاملات پراپنی پوزیشن واضح کردی، انہوں نے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری طورپررہا کرے، بصورتِ دیگرسب کچھ بدل جائے گا۔
انہوں نے خبردارکیا کہ اگر حماس نے یہ اقدام نہ اٹھایا تو صورتحال مکمل طور پرتبدیل ہو سکتی ہے، وہ دنیا میں 7 جنگوں کا خاتمہ کرچکے ہیں، جن میں سے نصف سے زائد کا اختتام معاشی دباؤ، یعنی ٹیرف کے ذریعے کیا گیا، دنیا کو ایک بار پھر درست سمت میں لانے کے لیے شدت پسند گروہوں کو سخت پیغام دینا ہوگا۔
یوکرین جنگ سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاہم روسی صدرولادیمیر پیوٹن کے لیے ان کا کوئی خاص پیغام نہیں ہے، دنیا میں امن کیلئے طاقت کیساتھ سنجیدہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر نیل، وائٹ ہاؤس نے زیادہ ہینڈ شیک کو وجہ قرار دے دیا
بھارت سے متعلق گفتگو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت پرامریکی پابندیوں کے مزید مراحل باقی ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے ہی خبردارکیا تھا کہ بھارت کوسنگین مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔