اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور تقریباً 15 لاکھ متاثر ہوئے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک کے مطابق یہ سیلاب شدید مون سون بارشوں کے باعث آ یا جسے موسمیاتی تبدیلیوں نے مزید سنگین بنا دیا، اس قدرتی آفت سے 3,000 سے زائد مکانات، 400 سے زیادہ سکول اور 40 کے قریب صحت مراکز کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: اساس انٹرنیشنل اسکول ایف-10 اسلام آباد میں روح پرور محفلِ نعت کا انعقاد
سیکرٹر ی جنرل نے پاکستانی حکومت کی امدادی کوششوں کو سراہتے ہوئے پنجاب میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار ، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور حکومت و عوامِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔