ابوجا (روشن پاکستان نیوز) نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق کشتی ریاست نائیجر کےضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے سےدوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کےقریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی،کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔
حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 60 ہے،کچھ افراد کو زندہ بچا لیاگیا،متعدد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ویزہ ختم تو گھرجائیں، برطانیہ کی طلبا کو ای میلز، پاکستانی سب سے زیادہ متاثر