بدھ,  03  ستمبر 2025ء
افغانستان میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1411 ہو گئی

کابل(روشن پاکستان نیوز)  افغانستان میں قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1411 تک پہنچ گئی۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق زلزلے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، زلزلے میں 3251 افراد زخمی جبکہ 8 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔

افغان سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان کنڑ میں ہوا ہے، بہت سے لوگ اپنی چھتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کا مرکز صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا جس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، یہ زلزلہ حالیہ برسوں میں افغانستان کی سب سے ہلاکت خیز قدرتی آفات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں محبت اور لڑکے لڑکیوں کی دوستی سے متعلق شاعری پر پابندی

مزید خبریں