بدھ,  03  ستمبر 2025ء
سعودی و عراقی کمپنیوں نے بھارتی کمپنی کو تیل کی سپلائی بند کر دی

نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) سعودی اور عراقی تیل کمپنیوں نے بھارتی انرجی کمپنی “نیارا” کو خام تیل کی فراہمی بند کردی ہے۔

معروف بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پرپابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیارا انرجی کمپنی جو کہ روسی کمپنی روزنیفٹ کی پارٹنر ہے، ہرماہ عراق سے 20 لاکھ اور سعودی عرب سے 10 لاکھ بیرل تیل درآمد کرتی تھی۔

پابندیوں کے بعد دونوں ممالک نے نیارا کو سپلائی روک دی، جس سے بھارت کی اس بڑی انرجی کمپنی کو خام تیل کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام بھارت کی توانائی مارکیٹ پراثراندازہوسکتا ہے اوردیگربین الاقوامی سپلائرزپرانحصاربڑھ سکتا ہے فی الحال بھارتی حکومت اورنیارا کمپنی نے اس پیشرفت پرکوئی باقاعدہ ردعمل نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی شہر گروگرام میں چند گھنٹے کی بارش، 6 سے 7 کلومیٹر تک ٹریفک جام

مزید خبریں