نیودہلی (روشن پاکستان نیوز) بھارت کی ریاست راجستھان میں پہلی بار انڈوں کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں ہندو تہواروں پریوشن اور سموتساری کے دوران سالانہ ورات کی رسم کے موقع پر انڈوں کی فروخت پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
اب تک ان مواقع پر صرف گوشت اور مچھلی فروخت کرنے والی دکانوں کو بند کرنے کا کہا جاتا تھا لیکن اب انڈوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ نے پیر کو ایک حکم جاری کیا، جس میں واضح طور پر ذکر کیا گیا کہ 28 اگست کو پریوشن اور سموتسری اور 6 ستمبر کو اننت چتردشی کے موقع پر ریاست بھر میں تمام نان ویج دکانیں، ذبح خانے اور انڈے فروخت کرنے والی دکانیں بند رہیں گی۔
بلدیات کے سربراہ نے کہا کہ مذہبی تنظیموں کی طرف سے ان تہواروں کے دوران عدم تشدد کے اصولوں پر عمل کرنے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے اس بار انڈوں کی فروخت پر پابندی لگا کر روایت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان اور دیپیکا کے خلاف مقدمہ درج کیوں ہوا؟
انڈوں کی فروخت پر پابندی کا اطلاق ریاست بھر میں ہو گا، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کونسلز کے تحت آنے والے علاقوں میں بھی انڈے فروخت نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ جین مت کا ماننا ہے کہ اگر کچھ انڈوں کو غیر فرٹیلائز کیا جائے تو بھی ان میں زندگی کا امکان ہے، اس لیے انڈے کھانا بھی تشدد کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔
روایتی طور پر صرف گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند تھیں لیکن اس سال پہلی بار ”اہنسا پرمو دھرم“ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے انڈوں کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے