اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جرمنی نے پاکستان میں موجود تقریباً 2 ہزار افغان باشندوں کو داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
جرمنی ان افغان باشندوں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دے گا جنہیں طالبان حکومت کی وجہ سے خطرے سے دوچار سمجھا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کئی ماہ کی پابندی اور جرمنی میں دائر قانونی مقدمات کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔جرمنی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ افغان شہری مختلف مراحل میں تھے اور ان کی جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ حکام پاکستان میں موجود ہیں تاکہ افغان باشندوں کی جرمنی میں داخلے کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ صرف وہی افغان باشندے جرمنی میں داخل ہو سکیں گے جن کے مقدمے عدالت میں کامیاب ہوئے ہیں یا جن کو پہلے سے باضابطہ طور پر جرمنی داخلے کی منظوری دی گئی ہے۔
ان افغان شہریوں کے لئے سکیورٹی چیک لازمی ہوں گے اس کے علاوہ پاکستان سے ایگزٹ پرمٹ بھی چاہیے ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان نے افغان باشندوں کو یکم ستمبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کی تعمیر نو کا عرب منصوبہ: فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے حمایت کردی