منگل,  26  اگست 2025ء
چین نے مقناطیس فراہم نہ کیے تو 200 فیصد ٹیرف عائد کروں گا، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو مقناطیس فراہم نہ کرنے کی صورت میں 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے امریکہ کو مقناطیس فراہم کرنا ہوں گے، بصورت دیگر ہمیں انہیں 200 فیصد ٹیرف یا کچھ اور اس طرح کا چارج کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیرف کی طاقت موجود ہے، اگر ہم 100 یا 200 فیصد ٹیرف لگا دیں تو چین کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں ہوگا، اور اگر ایسا کرنے کی ضرورت پڑی تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ مقناطیس کے معاملے پر امریکا اور چین دونوں کے پاس طاقت ہے لیکن امریکا کے پاس ایسے آپشنز موجود ہیں جنہیں استعمال کرنے سے چین کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر کا یہ بیان امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تنازع کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین میں امریکی فیکٹری پر روس کی بمباری سے خوش نہیں، ٹرمپ

چین نایاب ارضی عناصر (rare earths) اور ان کی سپلائی پر اپنے کنٹرول کے بارے میں تیزی سے حساس ہوتا جا رہا ہے۔

اپریل میں چین نے کئی نایاب ارضی اشیاء اور مقناطیسوں کو اپنی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جو کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے ردعمل کے طور پر کیا گیا اقدام تھا۔

مزید خبریں