اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے دارالحکومت کی فہرست جاری کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں ایسے ملکوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جن کے دارالحکومتوں کی آبادی سب زیادہ ہے۔
دارالحکومت کسی بھی ملک یا ریاست کا مرکزی شہر ہوتا ہے۔ جہاں حکومت کے اہم دفاتر، سربراہان حکومت اور دیگر سرکاری ادارے موجود ہوتے ہیں۔ دارالحکومت قوموں کی امید ہوتی ہے۔
جنگ کے دوران حملے میں سب سے پہلے جس ملک کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہ دارالحکومت ہی ہوتا ہے۔ لیکن عام طور پر دارالحکومت حملے کی زد میں آنے والا آخری شہر ہوتا ہے۔
جاری کردہ فہرست میں سب سے پہلا نمبر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کا ہے۔ ٹوکیو کی آبادی 3 کروڑ، 72 لاکھ، 74 ہزار ہے۔ جو کسی بھی ملک کے دارالحکومت کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں امریکی فیکٹری پر روس کی بمباری سے خوش نہیں، ٹرمپ
دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہے۔ جس کی آبادی 3 کروڑ، 20 لاکھ، 66 ہزار ہے۔ تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ ہے جس کی آبادی 2 کروڑ، 24 لاکھ، 78 ہزار ہے۔
اسی طرح فہرست میں چوتھے نمبر پر میکسیکو کا دارالحکومت میکسیکو سٹی، پانچویں نمبر پر مصر کا دارالحکومت قائرہ، اور چین کا دارالحکومت بیجنگ چھٹے نمبر پر ہے۔