مہاراشٹرا(روشن پاکستان نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں موسلا دھار بارش سے تباہی مچ گئی ،مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا، سیکڑوں پروازیں منسوخ، متعدد پروازیں موڑ دی گئیں۔
درجنوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ کر برباد ہو گئیں،رن ویز اور ریلوے ٹریکس پر پانی جمع ہوگیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا، ٹریفک کا نظام معطل ہے،جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔
مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کی نئی سازشی تھیوری: ”ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پیوٹن نہیں، ان کا ہم شکل تھا“