غزہ (روشن پاکستان نیوز) پراسرائیلی فوج کےحملےجاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید100سےزائدفلسطین شہیدہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں خوراک اورادویات کےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے حملوں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال تباہ ہونے سے غزہ ڈیتھ زون بن گیا ہے۔دیگر امدادی تنظیموں نے بھی غزہ میں پانی، خوراک سمیت زندگی کی بنیادی ضروریات کی شدید ترین قلت کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ فوری بندی کی جائے،حمیراطیبہ کامطالبہ
غزہ میں کام کرنے والی 18 انسانی امدادی تنظیموں کے سربراہان نے مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہےکہ غزہ میں پانی سمیت زندہ رہنےکے لیے بنیادی ضروریات کی “شدید قلت” ہے اور رفح میں مزید کشیدگی امدادی عمل کو مزید تباہ کردےگی۔