ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ میں ممکنہ جنگ بندی کے لیے نئی شرائط پیش کر دی ہیں۔
فنانشل ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اگریوکرین ڈونیسک اورلوہانسک کے متنازع علاقوں سے اپنی افواج پیچھے ہٹا لے تو روس جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
اخبار کے مطابق یہ پیشکش روس کی جانب سے غیررسمی سفارتی چینلزکے ذریعے مغربی طاقتوں تک پہنچائی گئی ہے ان دوعلاقوں سے یوکرینی انخلا کو جنگ کے خاتمے کی کلید سمجھا جا رہا ہے تاہم یوکرین اوراس کے اتحادیوں نے تاحال اس پرکوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا۔
فنانشل ٹائمزکا کہنا ہے کہ روس کی یہ تجویز بظاہرمذاکرات کی میزپرواپسی کی ایک کوشش ہوسکتی ہے مگراس میں یوکرین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت سے متعلق بڑے سوالات جنم لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات: ایک مصافحے میں کیا راز چھپے تھے؟