هفته,  16  اگست 2025ء
لیڈز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل ایکٹیوسٹ اور سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

لیڈز (روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے شہر لیڈز میں انسانی حقوق کے کارکنان، سوشل ایکٹیوسٹ اور سول سوسائٹی کے ارکان نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کا مقصد غزہ میں جاری انسانی بحران کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا اور اسرائیلی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرنا تھا۔

مظاہرین نے جذباتی اور پیغام رسان پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی بچوں کی تصاویر کے ساتھ “قتلِ عام” کے الفاظ درج تھے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام کے حق میں زور دار نعرے لگائے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مظاہرین نے صحافیوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی ادارے اور حکومتیں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی حمایت بند کریں تاکہ انسانی حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

یہ مظاہرہ نہایت پرامن رہا اور مقامی شہریوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا۔ کئی مقامی افراد نے بھی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہرے میں شرکت کی۔

منتظمین نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار وقت کی اہم ضرورت ہے اور عالمی سطح پر مہم کو مزید مؤثر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ دنیا بھر میں جاری احتجاجات کا حصہ ہے جن کا مقصد فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ ہے۔

مزید خبریں