نیویارک (روشن پاکستان نیوز) – امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) کے زیر اہتمام یوتھ کانفرنس اور اسکالرشپ ایوارڈز 2025 کا انعقاد ہفتہ، 23 اگست کو شیراذی ہال، فریش میڈوز، نیویارک میں شام 5 بجے ہوگا۔
تقریب میں متعدد ممتاز شخصیات بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی، جن میں شامل ہیں:
-
فل راموس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر
-
عامر احمد اتوزئی، قونصل جنرل آف پاکستان
-
اثر ترمذی، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی اے سی
-
شہریار علی، ڈپٹی کاؤنٹی اٹارنی آف ناساؤ
-
راجہ حسن احمد، ٹرسٹی آف برینٹ وُڈ یو ایف ایس ڈی
یہ تقریب نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، تعلیمی کارکردگی کے اعتراف اور کمیونٹی کو یکجا کرنے کا ایک اہم موقع ہوگی۔
مقام: 183-10 ہارس ہارڈنگ ایکسپریس وے، فریش میڈوز، نیویارک 11365
شرکت کے لیے QR کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن ضروری ہے۔