جمعرات,  14  اگست 2025ء
پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی، ٹرمپ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے روسی صدر ایک معاہدہ کریں گے،میری پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن سے ملاقات کیلئے اقتصادی ترغیب دیے جانے پر کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتا،اقتصادی ترغیبات اور پابندیاں بہت طاقتور ہیں۔

پیوٹن سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی کو ملاقات کیلئے بلائوں گا، فالو اپ ملاقات کے لیے 3ممکنہ مقامات کا آپشن موجود ہے،اگر ملاقات ناکام ہوئی تو کسی کو فون نہیں کروں گا۔

نہیں جانتا فوری جنگ بندی حاصل کر سکیں گے یا نہیں،پیوٹن سے ملاقات اچھی رہی تو زیلنسکی اور یورپی رہنمائوں کو کال کروں گا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات الاسکا کے شہر اینکریج میں طے

روسی صدر سے ملاقات کے فوراً بعد پریس کانفرنس کروں گا،پریس کانفرنس مشترکہ ہو گی یا نہیں، یہ نہیں جانتا۔

مزید خبریں