واشنگٹں(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی روسی صدرولادیمیرپیوٹن سے اہم ملاقات جمعہ 15 اگست 2025 کو ریاست الاسکا میں ہوگی۔
امریکی صدرٹرمپ کے مطابق یہ ملاقات یوکرین تنازع کے دیرپا اور پائیدارحل کے حوالے سے فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان کامیاب امن معاہدے کے بعد اب دنیا روس اور یوکرین کے مابین بھی جنگ کے خاتمے کی امید رکھتی ہےاورہم اس کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔
کریملن کے ایک سینئرمعاون نے بھی دونوں صدورکے درمیان طے شدہ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اس اجلاس کو یوکرین بحران کے خاتمے کی طرف امید کی کرن سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا
بین الاقوامی برادری کی نظریں اب الاسکا پرمرکوز ہیں جہاں ممکنہ طورپرتاریخ کے ایک اوراہم امن عمل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔