ایری زونا(روشن پاکستان نیوز) امریکی ریاست ایری زونا میں ایک ائیر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر ایمبولینس طیارہ ایک مریض کو لے جا رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پرگر کر تباہ ہو گیا۔
فیوڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق بیچکرافٹ 300 طیارہ منگل کی دوپہر چنلے میونسپل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
فیڈرل ایوی ایشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق طیارے پر سوار تمام چار افراد کی موت ہو گئی، جبکہ حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ، عالمی اتحادیوں سے مشاورت