ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز) بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہوگئی تھی اور اور اس کے بعد سے ملک میں ایک عبوری غیر منتخب حکومت کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
امن کے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں قائم یہ انتظامیہ اگست 2024 سے 173 ملین آبادی والے اس جنوبی ایشیائی ملک کا انتظام چلا رہی ہے، جب شیخ حسینہ اپنی حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ہندوستان فرار ہو گئی تھیں۔
عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کا کہنا تھا کہ ہم ایسا انتخاب چاہتے ہیں جس میں سب سے زیادہ ووٹرز، سب سے زیادہ امیدوار اور سب سے زیادہ سیاسی جماعتیں شرکت کریں تاکہ اسے بنگلہ دیش کی تاریخ کا سب سے آزاد، منصفانہ اور شفاف الیکشن کہا جا سکے۔