پیر,  04  اگست 2025ء
اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کمانڈرز فار اسرائیلی سکیورٹی کے گروپ نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں کہ غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے، آپ نے لبنان میں ایسا کیا، اب وقت ہے کہ آپ غزہ میں بھی یہی کریں۔

اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں نے لکھا کہ اسرائیلی فوج حماس کی عسکری ساخت اور اس کی حکمرانی کا خاتمہ کر چکی ہے، اب یرغمالیوں کی واپسی باقی ہے، جو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں انسانی بحران سنگین، فاقہ کشی سے مزید اموات، امریکی ایلچی کا دورہ

خط میں امریکی صدر ٹرمپ سے کہا گیا کہ حماس اب اسرائیل کے لیے کوئی اسٹریٹجک خطرہ نہیں رہی ہے، اس لئے ایک علاقائی و عالمی اتحاد تشکیل دیا جائے جو اصلاح شدہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت میں غزہ کو حماس کے بجائے ایک نئی راہ دے سکے۔

مزید خبریں