هفته,  27 جولائی 2024ء
مسجد الحرام، مسجد نبوی ۖ میں تصاویر اور سیلفی پرپابندی کیوں عائد کی گئی؟

ریاض(روشن پاکستان نیوز)وزارت حج نے زائرین کو حرمین شریفین مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖ میں تصاویر یا سیلفی لینے کی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے وزارت حج سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرین حرمین شریفین میں تصاویر یا سیلفی لینے سے گریز کریں اور حرمین شریفین کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ تصاویر یا سیلفی سے دیگر زائرین کو زحمت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے مسجد الحرام، مسجد نبوی ۖ میں داخلے کے وقت تصاویر یا سیلفی سے گریز کیا جائے جب کہ زائرین حرمین میں ان راستوں پر بھی ڈیرے نہ ڈالیں جو آمدورفت کے لیے مختص ہیں۔

مزیدپڑھیں:کمشنرکےالزامات ،تحقیقاتی کمیٹی الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش نہ کر سکی 

وزارت حج کا یہ بھی کہنا تھا کہ زائرین طواف اور نماز کے دوران فوٹو گرافی میں دوسروں کی پرائیویسی کا خیال کریں۔ بہتر یہی ہے کہ فوٹو گرافی یا سیلفی میں قیمتی وقت ضائع کرنے کے بجائے زائرین یکسو ہو کر عبادت میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News