بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چینی دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے شمالی چین کے مختلف علاقوں، بشمول بیجنگ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔
پیر کی شب تک بیجنگ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 30 افراد ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد نے نقل مکانی کر لی ، سب سے زیادہ ہلاکتیں شمال مشرقی مضافاتی ضلع میون میں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث متعدد سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہو گئے ہیں ، حکام نے عوام سے غیر ضروری طور پر خطرناک علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: کل سے ملک بھر میں مزید بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا