پیر,  28 جولائی 2025ء
غزہ میں غذائی قلت سے اموات ظلم ہے ، باراک اوباما

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کے باعث غذائی قلت سے ہونے والی اموات پر بول پڑے۔

سابق امریکی صدرباراک اوباما نے کہا کہ امداد روکنا ظلم ہے ،غزہ کے لوگوں تک امداد پہنچنے کی اجازت دی جانی چاہیے، عام شہریوں سے خوراک اور پانی دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

باراک اوباما کا کہنا تھا کہ غزہ کے بحران کے دیرپا حل میں  تمام یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے۔

واضح رہے غزہ میں غذائی قلت سے مزید 6 فلسطینی دم توڑ گئے، جس کے بعد بھوک کی شدت سے اموات کی تعداد 133 ہو گئی ہے جن میں 87 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران کی جراتمندانہ کارروائی پر امت مسلمہ متحد ہو، اسلامی ممالک امریکہ کے اڈے ختم کریں: ایم اے ہارون شیخ

مزید خبریں