لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمرنے جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ایک وسیع تراورعملی امن منصوبے کا بنیادی جزو ہونا چاہیے۔
برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے کہا کہ پائیدارسلامتی ہی حقیقی امن کی ضمانت بن سکتی ہے اور یہی ہمارا اجتماعی راستہ ہے۔
انہوں نےغزہ میں جاری تشدد، فوجی کارروائیوں اورانسانی امداد کی بندش کوناقابل قبول قراردیتے ہوئے واضح کیا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر ایسے مؤثراورقابلِ عمل امن منصوبے پرکام کررہا ہے جوتمام فریقوں کیلئے قابلِ قبول ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی زندگی بہتر بنانا برطانوی حکومت کی اولین ترجیح ہے اورہم ایسا سیاسی حل چاہتے ہیں جو خطے میں دیرپا امن لا سکے۔