هفته,  26 جولائی 2025ء
غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی کانگریس کا ٹرمپ سے فوری اقدام کا مطالبہ

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)  امریکی کانگریس کے متعدد ارکان نے صدرڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کے لیے فوری سفارتی اقدام کریں اوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں تاکہ انسانی بحران کو روکا جا سکے۔

کانگریس کے ارکان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ کا کوئی واضح اختتام نظر نہیں آ رہا اور یہ صورتحال نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ خود اسرائیل کے قومی سلامتی مفادات کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی زمینی کارروائیوں نے امدادی سرگرمیوں کوشدید خطرے میں ڈال دیا ہے اورغزہ کی 75 فیصد آبادی قحط، ادویات اوربنیادی سہولیات کی شدید قلت سے دوچار ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر اور شوہر کو کورونا کے دوران ہسپتال کا سامان چوری کرنے پر جیل کی سزا

ارکان کانگریس نےامریکی صدر پر زور دیا کہ وہ مؤثر ثالثی کرتے ہوئے فوری جنگ بندی معاہدہ کروائیں، موجودہ صورتحال انسانی المیے کو جنم دے رہی ہے اورعالمی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

مزید خبریں