واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا تیل کی قیمتوں کو مزید کم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ عالمی منڈی میں استحکام پیدا کیا جا سکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ تجارتی مذاکرات جاری ہیں، جس کے مثبت نتائج جلد متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں :
انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک کے تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ امریکی صنعت کا تحفظ کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کا باعث بنے گا۔
امریکی صدرنے اس موقع پر ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکی برتری کو برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی کانگریس کا ٹرمپ سے فوری اقدام کا مطالبہ