اتوار,  27 جولائی 2025ء
دبئی میں ویزا تجدید ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے مشروط قرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب دبئی میں ویزا کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی سے قبل متعلقہ شخص کو اپنے تمام ٹریفک جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

یو اے ای حکام کے مطابق یہ فیصلہ قانون کی عملداری بہتر بنانے اور جرمانوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں: اسلام آباد میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا بڑا کریک ڈاؤن شروع

نئے ضابطے کے تحت امیگریشن کا نظام دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیٹا بیس کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے جس کے بعد بغیرجرمانہ ادا کیے کوئی ویزا کارروائی ممکن نہیں ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگرکسی فرد پر 3,000 درہم یا اس سے زائد کا ٹریفک جرمانہ عائد ہے تو وہ قسطوں میں ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، یہ نیا نظام فوری طور پرنافذ العمل ہے۔

مزید خبریں