اتوار,  27 جولائی 2025ء
غزہ میں بھوک تباہ کن حد تک پہنچ چکی، اسرائیلی حملے ناقابلِ قبول ہیں، کینیڈا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کینیڈا کی وزارت خارجہ نےغزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بھوک تباہ کن سطح پر پہنچ چکی ہے اور فوری بین الاقوامی امداد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کینیڈا نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی زیرقیادت امدادی قافلوں کو غزہ میں محفوظ اوربغیررکاوٹ رسائی دی جائے تاکہ متاثرہ فلسطینی عوام کوخوراک، طبی سہولیات اوربنیادی ضروریات فراہم کی جا سکیں۔

 مزید پڑھیں: حماس جنگ بندی مذاکرات پر تیار، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 18 افراد شہید

وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے عملے، تنصیبات اورامدادی گاڑیوں پراسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں اورخوراک کی تلاش میں مصروف فلسطینیوں کو قتل کرنا انسانیت سوزجرم ہے اوراسکی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

کینیڈا نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی اورانسانی امداد کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے۔

مزید خبریں