تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور امریکہ اسرائیل کے جرائم میں ساتھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کا انکشاف
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کو قائم رکھنا سب سے اہم فریضہ ہے۔ اور ایرانی قوم کسی بھی میدان میں کمزور فریق کے طور پر سامنے نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی اور عسکری میدانوں میں پوری تیاری کے ساتھ داخل ہوں گے۔ ایرانی قوم کے پاس منطق بھی ہے اور طاقت بھی۔ اسی لیے ہم کسی بھی میدان میں کمزور نہیں۔