غزہ(روشن پاکستان نیوز) میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں 105 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق نصیرات کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری میں خواتین، بچے، معمر افراد اور امدادی رضاکار شہید ہوئے، جبکہ درجنوں زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو رفح شہر کے ملبے پر ایک کیمپ قائم کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے کیمپ کو انسانی ہمدردی کا شہر قرار دیا۔
انہوں نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ فلسطینیوں کو کیمپ میں داخل ہونے سے پہلے سکیورٹی سکریننگ سے گزرنا ہوگا اور ایک بار اندر جانے کے بعد انہیں کیمپ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: حماس جنگ بندی مذاکرات پر تیار، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 18 افراد شہید
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ابتدائی طور پر تقریباً 6 لاکھ فلسطینیوں کو اس علاقے میں منتقل کیا جائے گا، جن میں زیادہ تر وہ لوگ ہوں گے، جو اس وقت المواسی کے علاقے میں بے گھر ہیں۔