جمعرات,  10 جولائی 2025ء
پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے ، امریکا

واشنگٹں(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں، جدید دور میں سچ جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی امریکا نے کروائی۔

مزید پڑھیں: معروف کاروباری شخصیت عقیل آرائیں کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد

ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکا کی توجہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہے، امریکی صدر غزہ کے حوالے سے نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں