بدھ,  02 جولائی 2025ء
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا بدر کرنے پر غور

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو امریکا سے ملک بدر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق  ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ ایلون مسک کو ڈی پورٹ کریں گے؟ تو انھوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ ہم اسے ملک بدر کر سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایلون مسک پریشان ہے اس نے مینڈیٹ کھو دیا، وہ اور بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے ، شاید واپس جنوبی افریقہ جانا پڑے۔

دوسری جانب ایلون مسک نے ٹیکس کٹوتی اور 5 ٹریلین ڈالرز کے اخراجات کے بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے بل کو پاگل پن قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ظہران ممدانی کو دھمکی

مزید خبریں