واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر نے ایلون مسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی کا جائزہ لینے کا مشورہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی کے جائزے کا مقصد محکمہ کارکردگی ڈیپارٹمنٹ کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ٹھیک ہیں لیکن سب کو خریدنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیئے۔ اور ایلون مسک کو تاریخ کے کسی بھی انسان سے زیادہ سبسڈی دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر سبسڈیز کے ایلون مسک کو اپنی دکانیں بند کرنی پڑتیں اور اپنے گھر ساؤتھ افریقہ واپس جانا پڑتا۔ اب راکٹ، سیٹلائٹ اور الیکٹرک گاڑیاں نہیں بنیں گی بلکہ ملک کا پیسہ بچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دے، ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ محکمہ کارکردگی ڈیپارٹمنٹ کو اس معاملے پر سخت نظر رکھنی چاہیئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایلون مسک کی کمپنیوں کے ساتھ حکومتی معاہدے منسوخ کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔