ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کر دی ہیں، ایران سے نہ بات چیت ہو رہی ہے اور نہ ہی کچھ پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر اوباما کا ایران کو اربوں ڈالر دینے والا معاہدہ احمقانہ تھا، ایران کے حوالےسے میرا مؤقف واضح ہے، میں ایران کو کچھ بھی پیش نہیں کررہا۔

سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ حکومت سول جوہری تنصیبات کیلئے ایران کو 30 ارب ڈالر دے گا، تاہم امریکی صدر نے اس کی سختی سے تردید کردی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ظہران ممدانی کو دھمکی

مزید خبریں