جمعرات,  26 جون 2025ء
تہران میں اسرائیل کے خلاف فتح کی تقریبات، ایرانی عوام نے پاکستانی پرچم بھی لہرایا

تہران(روشن پاکستان نیوز): ایران کے دارالحکومت تہران میں آج اسرائیل کے خلاف ایک بڑی اور واضح فتح پر عوامی سطح پر جشن منایا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی، قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا گیا اور فتح کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ان تقریبات میں ایرانی پرچم کے ساتھ ساتھ پاکستانی پرچم بھی بڑی تعداد میں لہرائے گئے۔ عوام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت اور شکرگزاری کا اظہار کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق، پاکستان کی جانب سے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران مثبت سفارتی کردار ادا کرنے اور عالمی سطح پر امن کے لیے آواز بلند کرنے پر ایران میں پاکستان کے لیے احترام اور محبت کا اظہار سامنے آ رہا ہے۔

ایرانی شہریوں نے پاکستانی عوام اور قیادت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: ایران کا ایٹمی پروگرام دوبارہ فعال، یورینیم افزودگی کی مکمل تیاری کا اعلان

مزید خبریں