ہم حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں، ایٹمی ہتھیار ایران کی ترجیح نہیں: صدر ٹرمپ

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا مقصد ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا نہیں بلکہ خطے میں استحکام کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت کی تبدیلی کا راستہ “افراتفری اور تباہی” کی طرف جاتا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ایران کی اولین ترجیح ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں۔ “میرے خیال میں ایٹمی ہتھیار اس وقت ایران کے ذہن میں سب سے آخر میں ہیں۔ انہیں معیشت، اندرونی استحکام اور بین الاقوامی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا ہے،” انہوں نے کہا۔

یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 دن کی شدید کشیدگی اور جھڑپوں کے بعد فائر بندی نافذ ہو چکی ہے۔ دونوں ممالک کی قیادتوں نے عارضی جنگ بندی کی تصدیق کی ہے، اور عالمی برادری اس پیش رفت کو خطے میں امن کی طرف ایک اہم قدم قرار دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سیز فائر کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے زیادہ ناراض ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا حالیہ بیان ایران کے ساتھ ممکنہ سفارتی بات چیت کے لیے دروازہ کھلا رکھنے کی کوشش ہو سکتا ہے، تاہم اس وقت خطے کی صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی ہے۔

مزید خبریں