ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ جس میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس سے خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ ملے گا اور ایرانی عوام ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھے گی۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزیکشان نے ایران کی مسلسل حمایت اور تنازعات کے حل میں سعودی عرب کے کردار کو سراہااور علاقائی امن میں شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہا
مزید پڑھیں: ایران کی جراتمندانہ کارروائی پر امت مسلمہ متحد ہو، اسلامی ممالک امریکہ کے اڈے ختم کریں: ایم اے ہارون شیخ