واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم کر دی ہیں۔ اور ایران اب ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع نہیں کرسکے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور ایران سے کہتا ہوں رک جائیں۔ ایرانی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔ اور اسرائیل سے کہتا ہوں کہ تحمل سے کام لے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھ رہا ہوں کہ کیا میں مزید حملے رکوا سکتا ہوں۔ سعودی عرب نے بھی بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پر امریکی حملہ: ثقافتی قونصلیٹ ایران اسلام آباد کا سخت ردعمل، امریکہ کو “دشمن نمبر ون” قرار دے دیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بی 2 پائلٹس نے اپنا کام شاندار طریقے سے کیا۔ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ اور مجھے اچھا نہیں لگا کہ جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد اسرائیل نے شدید حملے کیے۔ اس لیے اسرائیل سے خوش نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے بھی خوش نہیں لیکن اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں۔ اسرائیل اب ایران پر مزید بم مت گرائے۔ اور اسرائیل کے مزید حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل مزید بم گراتا ہے تو یہ سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ اور اسرائیل فوری اپنے پائلٹس واپس بلائے۔