تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے قطر میں امریکی ائیربیس پر بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں، ایران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا، پینٹاگون حکام